گھی اور تیل کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے افراط زر بارے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں روزمرہ استعمال کی 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 27 کی قیمتوں میں استحکام رہا اس کے برعکس 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آلو کی قیمت میں 8.66 فیصد، ٹماٹر1.01 فیصد، اڑھائی کلو بناسپتی گھی 0.61 فیصد، 5 لیٹرکوکنگ آئل 0.44 فیصد، انڈے 0.40 فیصد، سرسوں کا تیل 0.24 فیصد، گڑ 0.19 فیصد اور لہسن کی قیمت میں 0.15 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔
پیاز کی قیمت میں 15.21 فیصد، چکن 4.76فیصد، دال مونگ 2.90 فیصد، دال چنا 2.89 فیصد،چینی 1.35 فیصد، کیلا 1.05 فیصد، دال مسور0.78 فیصد اور دال ماش کی قیمت میں 0.54 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
یاد رہے کہ ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر0.37 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر43.25 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔



















