Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بینک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری؛ اسٹیٹ بینک نے اہم اعلان کردیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینک صارفین کیلئے اہم اعلان کردیا ہے۔

  اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایس بی پی پاکستان نے بینک صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے پورٹل اور ایپ ’سنوائی‘ کا آغاز کردیا ہے۔

پورٹل ’سنوائی‘ بینکوں کے صارفین کے لیے ون ونڈو آپریشن کی حیثیت رکھتا ہے جہاں وہ پاکستان میں کام کرنے والے بینکوں، مائیکرو فنانس بینکوں اور ترقیاتی مالی اداروں (ڈی ایف آئیز) کے خلاف اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

پورٹیل کے ذریعے اب صارفین روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے) سمیت کسی بھی بینکاری پروڈکٹ یا سہولت کے بارے میں اپنی شکایات ’سنوائی‘ کے ذریعے درج کرا سکتے ہیں تاکہ ان کا بروقت ازالہ کیا جا سکے۔

سنوائی ویب براؤزر کے علاوہ موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے بھی اینڈرائڈ اور آئی او ایس دونوں پر قابل رسائی ہے۔ رجسٹرڈ صارفین اپنی آسانی کے مطابق انگریزی یا اردو زبان میں شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

درج شدہ ہر شکایت کو ایک منفرد ٹریکنگ نمبر دیا جاتا ہے اور یہ صارفین کو بذریعہ ایس ایم ایس اور ای میل بھیج دیا جاتا ہے۔

بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسٹیٹ بینک کی مقرر کردہ مدت کے اندر شکایات کا فوری اور منصفانہ حل یقینی بنائیں۔

اس حوالے سے ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ صارفین کی شکایات کے ازالے کا یہ پورٹل اور ایپ بینکاری صنعت کے صارفین کا اعتماد مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔