Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ کی درخواست پر تحریک انصاف کی غیر سنجیدگی

سپریم کورٹ میں انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ کی درخواست پر تحریک انصاف کی جانب سے غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا گیا۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ کا بنچ جب سماعت کررہا تھا تو پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے اپنے کیس کی بابت بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔

وکیل پی ٹی آئی شعیب شاہین نے عدالت سے کہا کہ سپریم کورٹ نے لیول پلیئنگ فیلڈ دینے سے متعلق الیکشن کمشن کو مناسب اقدامات کا حکم دیا تھا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا کہ ہم کسی اور کیس کی سماعت کررہے ہیں، وقفے کے بعد آپ آئیں تو معاملے کو دیکھیں گے۔

وقفے کے بعد عدالت جب پھرلگی تو تحریک انصاف کا ایک بھی وکیل کمرہ عدالت میں موجود نہ تھا۔

پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کمرہ عدالت میں بیٹھنے کی بجائے میڈیا پربات چیت کو اہمیت دی۔

کیسز ختم ہونے کے بعد بنچ اٹھ کر چلا گیا اور تحریک انصاف نے عدالت سے رجوع کی بجائے میڈیا پر محض بیان بازی کی اپنی ریت قائم رکھی۔

متعلقہ خبریں