سال 2024 میں سونے کی قیمتوں کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ گولڈ کونسل نے اپنے 2024 کے آؤٹ لک میں اگلے سال سونے کی قیمتوں کے لیے تین منظرنامے پیش کیے ہیں۔
پیش کیے گئے پہلے منظر نامے کے مطابق 45 سے 65 فیصد امکان ہے کہ 2024 میں امریکی معیشت سست روی کا شکار رہے گی، اگر ایسا ہوا تو سونے کی قیمتوں میں قدرے اضافہ ہوگا۔
دوسرے منظر نامے کے مطابق 25 سے 55 فیصد امکان ہے کہ امریکی معیشت کوہارڈ لینڈنگ کا سامنا کرنا پڑے گا، جس کے باعث سونے کی مانگ بڑھے گی اور قیمتیں بڑھیں گی۔
تیسرے منظرنامے کے مطابق 5 سے 10 فیصد امکان ہے کہ امریکی معیشت کسی بھی طرح کی سست روی کا تجربہ نہیں کرے گی، اگر ایسا ہوا تو سونے کی قیمتیں کم ہوں گی۔
اس کے علاوہ ورلڈ گولڈ کونسل کا کہنا ہے کہ عالمی کساد بازاری کا بھی امکان ہے اس لیے سال 2024 میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے امکانات ہیں۔



















