Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہنگائی سے پریشان عوام کو ایک اور زوردار جھٹکا

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں ایک روپے 56 پیسے اضافہ کا اضافہ کر دیا ہے۔

ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد 11.8کلو کا گھریلو سلنڈر 18.52روپے مہنگا ہو گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 3 ہزار 25 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 256 روپے 42 پیسے مقرر کی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، قیمتوں کا اطلاق جنوری سے ہوگا۔