Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام کیلئے بُری خبر؛ بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

عوام کے لیے ایک اور بری خبر آگئی ہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے فیصلہ جاری کر دیا، جس کے مطابق ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، تاہم نیپرا اتھارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا جبکہ حالیہ اضافے میں فیول پرائس اور بقایا جات کی مد میں وصولیاں شامل کی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ اضافہ بجلی صارفین سے جنوری کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نیپرا اتھارٹی نے گزشتہ ہفتے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، تاہم سی پی پی اے نے فیول پرائس کی مد میں 4 روپے 66 پیسے کا اضافہ مانگا تھا۔