گھی اور تیل کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 10 روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق برانڈ گھی 486 روپے اور کوکنگ آئل 579 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر فوری ہو گا۔



















