بلب ہر گھر کی ضرورت ہوتے ہیں لیکن جب خراب ہوجائیں تو انہیں ٹھیک کرنا بھی انتہائی مشکل ہوجاتا ہے۔
تو آج ہم آپکو گھر کے خراب بلب کو ٹھیک کرنے کا نہایت ہی آسان طریقہ بتائیں گے۔
سب سے پہلے بلب کو درمیان سے کھولیں اور اگر نہ کھل رہا ہو تو کسی نوک دار چیز کی مدد سے کھول سکتے ہیں۔
اس کے بعد اس میں ایک چھوٹا سے بورڈ دکھائی دے گا جس میں پیلے رنگ کے بٹنز لگے ہوں گے ان یں سے ایک پر اگر سیاہ نشان آگیا ہو تو اس بٹن کو ہلکے سے کھرچ کر اس کا اوپری حصہ ہٹا دیں۔
دوسرے اسٹیپ میں المونیم فوائل کا چھوٹا سا ٹکڑا کاٹ کر اس حصے پر چپکا دیں اور اب بلب کو بند کر کے چلانے کی کوشش کریں۔ آپ کا بلب تیز روشنی کے ساتھ جلے گا۔




















