مرغی کے گوشت کی قیمت کے حوالے سے انتہائی اہم خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں برائلر مرغی اور انڈوں کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
مرغی کا گوشت 7 روپے مہنگا ہونے کے بعد فی کلو قیمت 400 روپے ہو گئی ہے جبکہ پرچون میں فی کلو 415 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔
اس طرح زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں مزید 5 روپے اضافہ ہو گیا ہے جبکہ گوشت 7 روپے مہنگا ہونے کے بعد 602 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں 2 روپے مزید اضافہ ہونے سے فی درجن انڈے 398 روپے ہو گئے ہیں۔



















