Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موٹرسائیکلز سے متعلق اہم خبر آگئی

موٹرسائیکلز سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں موٹرسائیکلز اور تھری وہیلرز کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 14 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں ملک میں 51821 یونٹس موٹرسائیکلز اور تھری وہیلرز کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 14 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 627835 یونٹس موٹرسائیکلز اور تھری وہیلرزکی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی ۔

دسمبر 2023 میں ملک میں 32362 یونٹس موٹرسائیکلز اور تھری وہیلرز کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو دسمبر 2022 کے مقابلہ میں 21 فیصد کم ہے۔ دسمبر 2022 میں ملک میں 103899 یونٹس موٹرسائیکلز اور تھری وہیلرز کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

نومبر کے مقابلہ میں دسمبر میں موٹرسائیکلز اور تھری وہیلرزکی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 7 فیصد کی کمی ہوئی۔

نومبر میں ملک میں 88493 یونٹس موٹرسائیکلز اور تھری وہیلرز کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو دسمبر میں کم ہو کر 82362 یونٹس ہو گئی۔