انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدر مستحکم رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سعودی ریال کی قیمت میں کوئی کمی یا اضافہ نہیں ہوا ہے۔
انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت 74.72 روپے اور اماراتی درہم 76.30 پر برقرار ہے۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 0.01 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 280.24سے بڑھ کر 280.25 روپے پر بند ہوا ہے۔



















