گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
معروف کار ساز کمپنی ’ چیری پاکستان ‘ نے اپنی نئی اور شاندار گاڑیاں پاکستان میں متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جو یقینی طور پر مارکیٹ میں ٹیوٹا، ہونڈا کو کراس اوور کی مارکیٹ میں کڑا چینلنج دیں گی۔
چیری اوموڈا اور جیکو برانڈز کے مینجر ریان وانگ نے بتایا کہ ان کی کمپنی جلد ہی پاکستان میں ’ اوموڈا Omoda E5 EV‘ ، جیکو کی J8 اور J7 ، J7 PHEVکی رونمائی کرنے جارہی ہے ۔
اوموڈا ای 5 (Omoda E5) ایک مکمل طور پر الیکٹرک کار ہے ، جبکہ اسی کا ایک ورژن اوموڈا 5 ہے جو کہ الیکڑک نہیں ہے ، یہ گاڑی ایک چارجنگ میں 430 کلومیٹر طویل سفر طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، یہ 9.9 کلو واٹ ’ اے سی ‘ کرنٹ اور 80 کلو واٹ ’ڈی سی ‘کرنٹ پر چارج کی جا سکتی ہے ، یہ محض 30 منٹ میں 30 سے 80 فیصد تک چارج ہونے کی صلاحیت کی حامل ہے ۔ سنگل الیکٹر موٹر اسے 201 ہارس پاور اور 340 این ایم انسٹنٹ ٹارک فراہم کرتی ہے ۔
اس گاڑی کی خاصیت یہ ہے کہ اسے چلانے کیلئے آپ کو چابی کی ضرورت نہیں اور یہ خود کار طریقے سے اسٹارٹ ہوتی ہے ، اس میں ڈرائیورز کیلئے لین کو فالو کرنے ، ٹریفک الرٹ ، اڈپٹو کروز کنٹرول ، فرنٹ سے ٹکرانے کا خطرہ بتانے، خود کار طریقے سے کام کرنے والا فرنٹ لائٹ ہائی بیم جیسی جدید سہولتیں میسر ہیں۔
اس کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں جانے والے افراد کیلئے خصوصی فیچر ’ ہل سٹار اسسٹ، ہل ڈیسنٹ کنٹرول‘ فراہم کیا گیاہے جبکہ اس میں ٹائروں میں ہوا بھی گاڑی کے اندر بیٹھے ہی چیک کی جا سکتی ہے ۔ملائیشیاء میں اس گاڑی کی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 800 ملیشن رنگٹ بنیادی ہے ۔ اور اگر پاکستانی کرنسی میں دیکھا جائے تو یہ تقریبا 64 سے 69 لاکھ کے درمیان رہتی ہے لیکن جب یہ گاڑی پاکستان میں متعارف کروائی جائے گی تو اس کی قیمت یقینی طور پر زیادہ ہو گی۔
جیکو J8
جیکو J8ایک بڑی ایس یو وی ہے جو کہ اپنے حجم کے لحاظ سے ’ کیا سپورٹیج ‘ اور ’ ہونڈا ٹوسان‘ کے برابر ہے ، اس گاڑی کو دنیا بھر میں ’ چیری ٹیاگو 9‘ کے نام سے پہچانا جاتاہے اور اس میں 5 سے 7 لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ،اس گاڑی میں خصوصی 2 ہزا ر سی سی ٹربو انجن دیا گیاہے جو کہ 245 ہارس پاور کے ساتھے 385 این ایم ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ جیسے ہی یہ گاڑی پاکستان میں متعارف کروائی جائے گی یقینی طور پر بہت جلد یہ مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گی۔
جیکوJ7اور J7 PHEV
چیری کی جانب سے دشوار گزار راستوں پر بہترین پرفارمنس دینے والی ’ جیکو ‘ کو حال ہی میں متعارف کروایا گیاہے ، جیکو J7 آف روڈ کراس اوور ہے جو کہ ہر قسم کے برفیلے ، دشوار گزار اور ریتلے علاقوں میں کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے ،اس میں 1600 سی سی ٹربو چارج انجن دیا گیاہے جو کہ 194 ہارس پاور اور 290 این ایم ٹارک فراہم کرتا ہے۔



















