پیش گوئیاں، چاہے وہ اسٹاک مارکیٹ کی ہو یا دنیا کی حالت، ہمیشہ ایسی چیز ہوتی ہے جس کے لوگ منتظر رہتے ہیں لیکن کیا ہوگا اگر 100 سال قبل کی گئی پیش گوئیاں سچ ہونے لگ جائیں؟
1924 میں، اخبارات میں پیش گوئی کرنا کافی مقبول رجحان تھا کہ اس وقت سے 100 سال بعد زندگی کیسی ہوگی، جو آج ہے اور کچھ پیش گوئیاں ایسی ہیں جو سچائی سے زیادہ دور نہیں ہیں، جبکہ کچھ ایسی ہیں جو بالکل درست نہیں ہیں۔
حال ہی میں پال فیری نامی ایک شخص نے 1924 کے اخبار کی پیش گوئیوں کی چند تصاویر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کی، جو کیلگری، کینیڈا کی یونیورسٹی کے ایک محقق تھے۔
Beds will automatically fling children out in the morning pic.twitter.com/OJx8Nj3Hy0
— Paul Fairie (@paulisci) January 1, 2024
اخبار میں کی جانے والی پیش گوئی میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سال 2024 تک گھوڑے معدوم ہو سکتے ہیں، لیکن اس بات کا یقین نہیں ہے کہ وہ مکمل طور پر ختم ہو جائیں گے یا نہیں۔
اس کے علاوہ یہ پیش گوئی بھی کی گئی ہے کہ آٹوموبائل میں اضافہ ہوگا اور پوڈکاسٹ جلد ہی بہت مقبول ہو جائیں گے جو کہ سچ نکلے۔
یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ انسان کی متوقع عمر 100 سال تک ہوگی اور 75 سال کے بوڑھے جوان تصور کیے جائیں گے۔
جو بات یقینی طور پر سچ ہوئی وہ یہ ہے کہ فلیٹس کے بلاکس جو 100 منزلہ ہوں گے اور فیملی البمز تصویروں کی بجائے موشن پکچرز میں بنائے جائیں گے۔
یہ بھی پیش گوئی کی کہ فلمیں عالمی امن لائیں گی اور ایک عالمی زبان بن جائیں گی اور مہذب دنیا میں تنازعات کو ختم کر دیں گی، یہ بہت دور کی امید پر مبنی پیشن گوئی ہے جو سچ سے دور ہے۔
ٹرینوں کے متعلق پیش گوئی کی گئی تھی کہ وہ دو یا تین گنا تیز سفر کریں گی اور ان میں فلم تھیٹر ہوں گے اور لوگ گھر بیٹھے فلمیں دیکھیں گے۔
سب سے عجیب و غریب پیش گوئی یہ تھی کہ 2024 تک، لوگ ایک کرہ ارض سے دوسرے سیارے تک جا رہے ہوں گے۔




















