پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کھیل کے میدان کے علاوہ بھی شائقین کی توجہ حاصل کرنے کا فن جانتے ہیں۔
حارث رؤف نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ انہوں نے خطروں کے کھلاڑی کا انداز اپناتے ہوئے باکمال طریقے سے بنجی جمپنگ کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اس کھلاڑی نے تمام تر حفاظتی تدابیر اختیار کی اور بلا خوف بلند و بالا مقام سے چھلانگ لگادی۔
کامیاب بنجی جمپنگ کے بعد حارث رؤف کے چہرے پر خوشی عیاں تھی ، جنہوں نے اس تجربے کو خوشگوار قراد دیا۔
View this post on Instagram
کرکٹر کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں اور ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
View this post on Instagram


















