حکومت نے اچانک عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
سندھ حکومت نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ فروری کو دس بجے ایک منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں اور جلسے منعقد کیے جاتے ہیں۔


















