چین نے پاکستان کیلئے بڑا اعلان کردیا ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق چین نے پاکستان کو دیے گئے دوارب ڈالر کے ڈیپازٹ کی واپسی موخر کر دی ہے۔
چین کی طرف سے جمع کروائے گئے دو ارب ڈالر کی مدت 23 مارچ کو ختم ہونی تھی، تاہم چین نے ادائیگی کی تاریخ سے پہلے ہی یہ رقم رول اوور کر دی ہے۔
2 ارب ڈالر کا ڈپازٹ رول اوور کرانے کیلئے وزارت خزانہ اور چینی حکام کے درمیان رابطے ہوئے تھے جبکہ نگراں وزیر اعظم انوار الحق نے چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ کو اس حوالے سے خط لکھ کر درخواست کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چین نے مجموعی طور پر پاکستان کو 14 ارب ڈالر کا قرض سیف ڈپازٹ کے طور پر دے رکھا ہے جس سے پاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کا بوجھ کم ہوا ہے۔


















