Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومتی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان ٹیرف ریشنلائزیشن پر بات چیت کا امکان

اسلام آباد: برآمدی شعبے کے بجلی کا ٹیرف 9 سینٹ کرنے کے معاملے پر حکومتی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان ٹیرف ریشنلائزیشن پر رواں ہفتے بات چیت کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی ٹیم نے آٸی ایم ایف کو قاٸل کرنے کی پوری تیاری کر لی، مجوزہ ٹیرف کے نفاذ سے گھریلوصارفین کے لیے بجلی مہنگی ہو جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کے بجلی کے بلوں پر 50 سے 450 روپے ماہانہ تک مقررہ ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ گھریلو صارفین پر فکسڈ چارج عائد کرنے سے کراس سبسڈی میں کمی آئے گی۔

اس کے علاوہ گھریلو صارفین کو سبسڈی دینے کی متغیر شرح میں بھی کمی آئے گی اور 100 یونٹس سے زیادہ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر فکسڈ چارجز عاٸد ہونگے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سستی بجلی کا پلان حکومت پاکستان نے آٸی ایم ایف کوبھج رکھا ہے، تاہم پلان منظوری کی صورت میں برآمدی شعبے کیلئے بجلی 14 سینٹ سے کم کر کے 9 سینٹ کردی جاٸے گی۔