تھائی لینڈ میں چھٹیاں گرازنے والے ایک شخص نے اپنے آپ کو اغوا کروانے کا ڈھونگ اس وقت رچایا جب اس کے پاس دوستو کے ساتھ پارٹی کرنے کے لیے پیسے ختم ہوگئے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے 48 سالہ ایان روبی ڈے اپنے دوستوں کے ساتھ چھٹیاں گزرنے کے لیے تھائی لینڈ کے دارالحکومت پٹایا میں موجود تھا جہاں دوستوں کے ساتھ گھومنے اور پارٹی کرنے لیے ان کے پاس ختم ہوگئے۔
پیسے ختم ہونے کی وجہ یہ تھی کہ انہوں نے اپنی تعطیلات کو کئی بار بڑھایا اور اپنے گھر والوں سے بار بار مزید رقم کا تقاضا کرنے کے بعد، ایان کے پاس شراب، منشیات اور دیگر تفریحات کے لیے مزید رقم نہیں تھی اور اس کے اہل خانہ نے نان اسٹاپ پارٹی کے لیے مزید پیسے دینے سے انکار کردیا اور اسے تھائی لینڈ میں چھٹیاں ختم کر کے گھر واپس آنے کو کہا تاہم اس نے پیسوں کے بندوبست کے لیے کوئی دوسرا بہتر راستہ اختیار کرنے کے بجائے گھروالوں سے ہی مزید رقم حاصل کرنے لیے اغوا کا جعلی ڈھونگ رچایا۔

اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنے دوستوں کو راضی کیا کہ وہ اس پر تشدد کریں تاکہ وہ زخمی چہرے کے ساتھ گھروالوں کے ساتھ بات کر کے تاوان کی رقم مانگ سکیں اور دوستوں نے بھی اپنے چہرے کو اغواکاروں کی طرح ڈھانپ کر اسی طرح کا حلیہ بنا لیا۔ جب ایان کے گھر والوں نے ویڈیو کال پر اسے دیکھا، تو وہ گھبرا گئے اور انہوں نے فوراً ہی پولیس کو اس کے اغوا کے بارے میں مطلع کیا۔

48 سالہ شخص نے یہ کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا کہ انٹرپول اس کے اغوا کے معاملے میں ملوث ہو جائے گی، بین الاقوامی پولیس کی تنظیم نے اسے فوری طور پر پٹایا کے ایک ہوٹل میں ڈھونڈ نکالا اور اسٹرائیک ٹیم کو اکٹھا کر کے وہاں پر دھاوا بول جب انہوں نے کمرے کا دروازہ کھولا تو وہاں ہاتھ بندھے ہوئے ایان کے بجائے اسے نشے میں دھت پایا جو اس کو اغوا کرنے والوں کے ساتھ پارٹی کر رہا تھا۔

پولیس لیفٹیننٹ کرنل سورساک سینچا نے صحافیوں کو بتایا کہ اس شخص نے برطانیہ میں اپنے رشتہ داروں کے ساتھ آئی میسج اور فیس ٹائم پر بات چیت کی۔ اور خود پر حملہ ہونے کی تصویریں بھیجیں، اور پھر زخمی ہونے کے بعد، اس نے اپنی تصویریں ایسی لگائیں جیسے اسے مارا پیٹا گیا ہو۔ اس کے دوست اسے مکے مارتے اور اس کا چہرہ زخمی ہوجاتا پھر وہ اپنے گھر والوں کو فیس ٹائم پر ویڈیو کال کرتا۔ اس شخص نے اپنے تین دوستوں کو ایسا کرنے کو کہا جیسے اغوا کاروں نے اسے یرغمال بنا رکھا ہو۔ اس نے انہیں ویڈیوز میں ماسک پہنا کر غنڈوں کی طرح کام کرنے پر مجبور کیا۔
انٹرپول نے تھائی پولیس سے رابطہ کیا اور انہوں نے اس شخص کا سراغ لگایا لیا ہے لیکن جب وہ وہاں پہنچے تو یہ سب پارٹی کر رہے تھے۔ پولیس نے ایان اور ان کے دوستوں اسلحہ، منشیات رکھنے اور ویزوں کی میعاد ختم ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا غالباً انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا ۔




















