مہنگائی کے مارے عوام کو ایک اور جھٹکا لگ گیا ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 4 روپے 56 پیسےفی یونٹ مہنگی کردی، اضافے سے بجلی صارفین پر 39 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
اضافہ دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی تاہم بجلی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پرنہیں ہوگا۔
یاد رہے نومبرکی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 4.13 روپے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔



















