مسلم لیگ نواز کی چیف سینئر نائب صدر مریم نواز نے سرکاری ملازمین کیلئے بڑا اعلان کردیا ہے۔
آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الانئس (اگیگا) کے نمائندہ وفد نے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کی، جس میں مریم نوازنے اگیگا کے مطالبات پورے کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ اقتدار میں آکر پنشن اصلاحات، چھٹیوں کے بدلے معاوضے کی ادائیگی اور تنخواہوں میں تفریق ختم کر دے گی۔
مسلم لیگ ن کی چیف سینئر نائب صدر نے کہا کہ نوازشریف کا نام وعدوں کی تکمیل کی ضمانت ہے، سرکاری ملازمین کے مسائل بغیر کسی احتجاج کے انکی دہلیز پر حل ہوںگے۔



















