Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حالیہ انتخابات میں 99 فیصد امیدوار ایسے ہیں جنہیں ووٹ نہ ڈالوں، رمیز راجہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجا کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 2024 میں 99 فیصد ایسے امیدوار ہیں جنہیں میں ووٹ نہ ڈالوں۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے والوں کے حلیے 1960 جیسے ہیں اور ہمارا سسٹم کھوکھلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا منشور محض دعووں تک محدود ہے اور صرف ووٹ حاصل کرنے کے لیے ووٹرز کو روٹی کیلئے، مکان کیلئے یا کپڑے کیلئے لالچ دی جاتی ہے لیکن حقیقی طور پر عوام کو آج تک کچھ نہیں دیا گیا۔

رمیز راجا نے کہا کہ الیکشن 2024 میں 99 فیصد ایسے لوگ کھڑے ہیں جنہیں میں ووٹ دینا گوارا نہ کروں۔

متعلقہ خبریں