Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دعا ہے الیکشن کے بعد ملک ترقی کی جانب سفر شروع کرے گا، گوہر اعجاز

گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ دعا ہے الیکشن کے بعد ملک ترقی کی جانب سفر شروع کرے گا۔

نگران وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے اسلام آباد میں کامن ویلتھ آبزرویشن کے سربراہ ڈاکٹر گڈلک جوناتھن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پر امن طریقے سے پولنگ کا عمل جاری ہے، الیکشن سے متعلق کوئی تشویشناک بات نہیں ہے، ملک میں پر امن پولنگ ہو رہی ہے، ہر پارٹی کے کیمپس موجود ہیں۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ 6 لاکھ سے زائد سکیورٹی اہلکار ملک بھر میں تعینات ہیں، بلوچستان میں ہماری تمام فورسز ذمہ داری سے ڈیوٹی دے رہی ہیں جبکہ الیکشن میں ہماری پولیس، آرمڈ فورسز اور لیویز ذمہ داری ادا کر رہی ہیں۔

نگران وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے مزید کہ دعا ہے کہ جو بھی حکومت بنے وہ ملک کو آگے لے کر چلے اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔

اس موقع پر کامن ویلتھ آبزرویشن کے سربراہ ڈاکٹر گڈلک جوناتھن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اور نگران حکومت نے انتخابات کیلئے بہترین لائحہ عمل ترتیب دیا ہے۔ کامن ویلتھ کے مبصرین نے مختلف پولنگ سٹیشنز کا معائنہ کیا، انتخابی عمل کا مشاہدہ کیا ہے، پاکستان میں انتخابات پرامن انداز میں ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں