Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک کے مختلف حصوں میں موبائل سروس جزوی طور پر بحال

ملک بھر میں عام انتخابات کے موقع پر معطل کی گئی موبائل فون سروس جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں موبائل سروسز جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں، جلد پورے ملک میں موبائل سروسز  بحال ہو جائیں گے۔

موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ

ملک بھر میں عارضی طور پر موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ترجمان وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا، دہشت گردی کے واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا،تاہم امن وامان قائم رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔

الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا ہے کہ انتخابات کی شفافیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب انٹرنیٹ سروسز سے متعلق چیف الیکشن کمشنر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ انتخابات قومی فریِضہ ہے، سب کو حصہ ڈالنا چاہیے، ووٹرز مرضی کے امیدوار کو آزادی سے ووٹ ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ امن وامان کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سیکیورٹی کا جائزہ لینا اداروں کی ذمہ داری ہے، بلوچستان میں دہشت گردی کے 2 واقعات میں لوگ شہید ہوئے۔

سکندر سلطان راجہ نے مزید کہا کہ وزارت داخلہ کو انٹرنیٹ سروسز سے متعلق ہدایات نہیں دیں گے، سروس کھولنے کا کہیں اور دہشت گردی ہوجائے تو ذمہ دار کون ہوگا؟ ہمار اسسٹم انٹرنیٹ پر منحصر نہیں، فرق نہیں پڑے گا۔

متعلقہ خبریں