مسلم لیگ ن نے جمعیت علمائے اسلام، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم کے قائدین سے رابطہ کر کے حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے پیپلز پارٹی کے صدر آصف زرداری ، جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور ایم کیو ایم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
شہباز شریف نے اس موقع پر انتخابات میں پیپلز پارٹی کو بہتر کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے آصف زرداری سے کہا کہ آپ سے ملاقات کے لئے حاضر ہونا چاہتے ہیں تاکہ اہم امور پر گفتگو کی جائے، ملکی مسائل تقاضہ کرتے ہیں کہ سب مل کر ملک کو معاشی دلدل سے باہر نکالیں، ملک کو بھنور سے نکالنے کیلئے آپ کا ساتھ ناگزیر ہے۔
آصف زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب آپ کا اپنا گھر ہے جب چاہیں تشریف لے آئیں۔
دوسری جانب شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دونوں رہنمائوں میں اگلے 24 گھنٹوں میں ملاقات کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ شہباز شریف نے ایم کیو ایم سے بھی رابطہ کیا جس کے دوران حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


















