فرانسیسی شہری نے ماچس کی تیلیوں سے دنیا کا سب سے بڑا ایفل ٹاور ماڈل تیار کرلیا ہے۔
47 سالہ رچرڈ پلوڈ نے 8 سال محنت کرکے 7 لاکھ ماچس کی تیلیوں سے 23 فٹ بلند ایفل ٹاور بنایا لیکن گنیز ورلڈ نے تکنیکی بنیاد پر ریکارڈ ہولڈر کا نام رجسٹر کرنے سے انکار کر دیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ اس نے کمرشل طور پر دستیاب ماچس کی تیلیاں استعمال نہیں کیں۔
رچرڈ نے ایفل ٹاور کا یہ ماڈل 2015 میں تیار کرنا شروع کیا اور اندازاً 4200 گھنٹے کی محنت سے 706,900 ماجس کی تیلیوں سے اسے تیار کیا۔
Frenchman Richard Plaud said he had been on an ’emotional rollercoaster’ this week after initially being rejected by the Guinness World Records, and then validated a day later, for his matchstick Eiffel Tower model as the world’s tallest https://t.co/kbkOR5B7M2 pic.twitter.com/rDM3zGcdR0
— Reuters (@Reuters) February 10, 2024
فرانسیسی شہری کا تیار کردہ ماڈل لبنانی کاریگر توفیق دھر کے 2009 میں بنائے گئے ریکارڈ ہولڈر ماڈل سے زیادہ بلند ہے۔
تاہم ان میں فرق یہ ہے کہ رچرڈ پلوڈ نے ریگولر اور بے سر والی تیلیاں استعمال کیں جس کی وجہ سے وہ ریکارڈ نہ بنا سکا۔




















