بھارت میں دورے پر موجود انگلینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے لیفٹ آرم اسپنر جیک لیچ گھٹنے کی انجری کے باعث بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے جیک لیچ کی انجری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں، لیچ آپ سے زیادہ بہادر کوئی نہیں ہے۔
We're all with you, Leachy ❤️
Nobody braver than you 💪Jack Leach has been ruled out of the remainder of our Test series with India.#INDvENG | #EnglandCricket
— England Cricket (@englandcricket) February 11, 2024
انگلینڈ کرکٹ بورڈنے پریس ریلیز میں بتایا کہ جیک لیچ کو حیدرآباد میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے گھٹنے میں دو بار چوٹ لگی تھی جس کے سبب وہ دوسرے ٹیسٹ سے محروم ہو گئے تھے۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے جیک لیچ کے متبادل کسی کھلاڑی کو طلب کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔
جیک لیچ اپنی بحالی کے سلسلے میں انگلینڈ اور سمرسیٹ کی میڈیکل ٹیموں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ سیریز کا تیسرا میچ 15 فروری سے شروع ہوگا۔




















