Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں سونے کی نئی قیمت سامنے آگئی

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت مستحکم رہی۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 300 روپے برقرار ہے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت بھی 1 لاکھ 83 ہزار 728 روپے پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالر کی کمی ہونے سے نئی قیمت 2043ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔