امیر جماعت اسلامی سراج الحق اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بطور امیر جماعت اسلامی کامیاب نہیں ہوسکا، کارکنان نے بےانتہا محنت کی، اللہ انکی محنت کو قبول فرمائے۔
دوسری جانب سیکریٹری جنرل امیرالعظیم نے شوری کا اجلاس 17 فروری کو طلب کرلیا ہے۔


















