Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی حکومت کے قیام سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 5 روپے تک مہنگی ہو سکتی ہیں۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 20 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 5 روپے تک بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ کے تناسب سے ہوگا۔ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ کل حکومت کو بھجوائے گا۔

 وزارت خزانہ نگران وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد حتمی نوٹیفکیشن کرے گی۔

دوسری جانب گزشتہ ہفتے ملک میں پیٹرول کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ میں سالانہ بنیادوں پر سات فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔