Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہنگائی سے پریشان عوام کو ایک اور زوردار جھٹکا

مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے ایک اور بُری خبر آ گئی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی 7 روپے 13 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کر دی۔

نیپرا میں جمع کرائی گئی درخواست میں اضافہ جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا۔

نیپرا اتھارٹی درخواست پر 23 فروری کو سماعت کرے گی جبکہ درخواست منظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر 80 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

درخواست کے مطابق جنوری میں سب سے مہنگی بجلی ڈیزل سے 45 روپے 60  پیسے فی یونٹ پیدا کی گئی۔

ڈیزل سے بجلی کی پیداوار 10 کروڑ یونٹ رہی، فرنس آئل سے 35 روپے فی یونٹ لاگت کی 75 کروڑ  یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

ایران سے درآمد شدہ بجلی کی قیمت 32 روپے 80 پیسے فی یونٹ تھی جبکہ جنوری میں مجموعی طور پر 7 ارب 93 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔