Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیف جسٹس پاکستان کیخلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والا شخص گرفتار

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز کیمپین چلانے والا شخص گرفتار ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 20 فروری کو عبدالواسع نامی شخص جو پینڈورا، راولپنڈی کا رہائشی ہے، اس نے چیف جسٹس پاکستان کے خلاف غلیظ اور دھمکی آمیز سوشل میڈیا کمپین میں حصہ لیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عبدالواسع نے ایکس پر چیف جسٹس پاکستان کو دھمکیاں دیں اور کردار کشی کی سوشل میڈیا کمپین میں بھی حصہ لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عبدالواسع کو حراست میں لے لیا۔

علاوہ ازیں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سوشل میڈیا کیمپین میں باقی کرداروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ باقی ملوث افراد کی نشان دہی کے بعد ایسے تمام لوگ جو اِس مذموم سوشل میڈیا کمپین میں حصہ لے رہے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں