چین نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق چین موجودہ شرائط پر 2 ارب ڈالر قرض رول اوور کرے گا، 2 ارب ڈالر قرض کی واپسی 23 مارچ کو ہونی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے چین سے 2 ارب ڈالر قرض 7.1 فیصد شرح سود پر حاصل کیا تھا، وزارت خزانہ نے قرض رول اوور کرنے سے متعلق تمام کارروائی مکمل کرلی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے چین سے گزشتہ ماہ قرض رول اوور کرنے کی درخواست کی تھی، چین نے قرض پر شرح سود میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے چین کو موجودہ شرائط پر ہی قرض رول اوور کرنے کی درخواست کی تھی۔



















