Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مرتضیٰ سولنگی کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ اور قومی اسمبلی ہال کا دورہ

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے نومنتخب اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ اور قومی اسمبلی ہال کا دورہ کیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے حکام نے نگراں وفاقی وزیر کو قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

دورے کے دوران وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ نومنتخب ارکان قومی اسمبلی کی سہولت کے لئے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ نومنتخب اراکین کے لئے اسمبلی ہال میں نشستوں کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا ہے۔

دوسری جانب نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے نومنتخب اراکین اسمبلی کی سہولت کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس میں قائم فیسلی ٹیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود عملہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر کو فیسلی ٹیشن سینٹر کے امور اور نومنتخب اراکین اسمبلی کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

متعلقہ خبریں