ایم کیو ایم پاکستان نے مطالبات تسلیم ہونے تک وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع ن لیگ کے مطابق ن لیگ ایم کیو ایم کو ایک وزارت دینا چاہتی ہے لیکن ایم کیو ایم چار وزارتوں کا مطالبہ کررہی ہے، ایم کیو ایم کے ساتھ بات چیت جاری ہے، اس مسئلے کا حل نکال لیں گے۔
ذرائع ن لیگ کا مزید کہنا ہےکہ ایم کیو ایم نے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیر اعظم کے انتخاب میں ووٹ دینے کا وعدہ کیا ہے۔
مسلم لیگ ن نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلالیا
دوسری جانب مسلم لیگ ن نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلالیا، مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل صبح نو بجے ہوگا
مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل پارلیمنٹ ہاؤس کی کمیٹی روم دو میں ہوگا۔
لیگی قائد نواز شریف پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کرینگے جبکہ نواز شریف پارلیمانی پارٹی کو آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔
اجلاس میں اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم کے انتخاب کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔


















