Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان اسمبلی: عبدالخالق اچکزئی اسپیکر اور غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب

بلوچستان اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عبدالخالق اچکزئی اسپیکر اور پیپلزپارٹی کی امیدوار اسپیکر غزالہ بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج منعقد ہوا جس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے رائے شماری ہونی تھی۔

تاہم مسلم لیگ ن کی جانب سے اسپیکر اور پیپلز پارٹی کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کی نشستوں پر امیدوار نامزد کیے جانے کے بعد کسی اور کی جانب سے کاغذات جمع نہیں کرائے گئے جس پر یہ دونوں امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔

خیال رہے کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے لیے کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے پیپلزپارٹی سے غزالہ گولہ نے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرائے تھے۔

مقررہ وقت تک دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی فارم جمع نہیں کروایا جس کے بعد دونوں رہنما بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

سیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ نے دونوں امیدواروں کے بلا مقابلہ انتخاب کا اعلان کیا۔ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر آج اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

 

متعلقہ خبریں