Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گھی اور تیل کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی

گھی اور تیل کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 12 کی قیمتوں میں کمی اور 25 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ایک ہفتے کے دوران گیس کی قیمتوں میں 15.52 فیصد، پیاز کی قیمتوں میں 2.87 فیصد، انڈے کی قیمتوں میں1.32 فیصد، آلو کی قیمتوں میں0.68 فیصد، دال مونگ کی قیمت میں 0.27فیصد اور بیف کی قیمت میں 0.32 فیصد اضافہ ہوا۔

ٹماٹر کی قیمتوں میں 11.48 فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں 0.97 فیصد، ایل پی جی کی قیمتوں میں 0.85 فیصد، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 0.44فیصد، سادہ روٹی کی قیمتوں میں 0.35فیصد، گڑ کی قیمت میں 0.33فیصد، ویجیٹیبل گھی کی قیمتوں میں0.22فیصد اور دال مسور کی قیمتوں میں 0.21 فیصد کمی واقع ہوئی۔