سنی اتحاد کونسل کی جانب سے صدر مملکت کے لیے نامزد کردہ امیدوار محمود خان اچکزئی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور ان سے صدارتی الیکشن میں ووٹ کی درخواست کردی۔
تفصیلات کے مطابق پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو سنی اتحاد کونسل کی جانب سے صدارتی انتخابات کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا گیا ہے جو اس الیکشن میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ ق، مسلم لیگ ضیا، استحکام پاکستان پارٹی، پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے مشترکہ امیدوار ہیں۔
سنی اتحاد کونسل کی جانب سے صدر مملکت کے لیے نامزد امیدوار محمود خان اچکزئی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی ووٹ مانگنے مولانا فضل الرحمان کے پاس پہنچ گئے pic.twitter.com/J1aPYsTHg4
— Hussain Ahmed Ch (@HussainAhmedCh8) March 2, 2024
ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی نے مولانا فضل الرحمان سے صدر مملکت کے لیے ووٹ مانگ لیا اور کہا کہ ہمارا پرانا تعلق ہے اور ہم نے ایک ساتھ تحریک میں وقت گزارا ہے امید ہے آپ ہمیں سپورٹ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا ہے کہ ہماری جماعت نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، پارٹی قیادت سے مشورہ کریں گے، پھر آپ کو آگاہ کردیں گے۔


















