Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گردشی قرضہ؛ 1250 ارب روپے کی سیٹلمنٹ کیلئے آئی ایم ایف کو دوباره درخواست

اسلام آباد: توانائی شعبے کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے 1250 ارب روپے کی سیٹلمنٹ کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو دوبارہ درخواست دے دی گئی ہے۔

وزارت توانائی نے وزارت خزانہ کی مشاورت سے آئی ایم ایف کو گردشی قرضہ سیٹلمنٹ پلان پر بات کیلئے درخواست کی۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف نئی منتخب حکومت بننے کے بعد گردشی قرضہ کی سیٹلمنٹ کیلئے جواب دے گا۔

اس سے قبل آئی ایم ایف توانائی شعبے کا 1250 ارب گردشی قرضہ سیٹل کرنے پلان ماننے سے انکار کر چکا ہے۔

پلان کے مطابق پیٹرولیم سیکٹر کیلئے 1000 ارب اور پاور سیکٹر کیلئے 250 ارب کیش جاری کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے منظوری کیلئے وزیراعظم آفس سے بھی آئی ایم ایف سے بات چیت کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ نے مزید بتایا کہ او جی ڈی سی ایل کو 600 ارب، پی پی ایل کو 150 ارب اور جی ایچ پی ایل کو 170 ارب جاری ہوں گے جبکہ نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کو 100 ارب روپے کی رقم جاری کی جائے گی۔