Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور پریشان کن خبر آگئی

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے پریشان کن خبر آگئی ہے۔

حکومت کی جانب سے 5 مارچ کو رمضان پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر خصوصی ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع یوٹیلٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ نگران وفاقی کابینہ نے رمضان پیکج 4 مارچ سے شروع کرنے کی منظوری دی تھی، نئے وزیراعظم کے انتخاب کے باعث تاریخ میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ سبسڈی کے باعث قیمتیں مزید کم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، بی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی، آٹا، گھی کی قیمت پہلے ہی کم ہے۔

 اس کے علاوہ رمضان پیکج کے تحت گھی کی فی  کلو قیمت365 روپے، آٹے کے 10کلو تھیلے کی  قیمت 648 روپے اور چینی کی فی کلو قیمت109 روپے برقرار رہے گی۔