Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم شہبازشریف کو ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا ٹیلی فون

ایران کے صدر ابراہیم ریئسی نے شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور انہیں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

ایران کے صدر ابرہیم رئیسانی نے کہا کہ امید ہے شہباز شریف پاکستان کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کو جلد پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

متعلقہ خبریں