Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف کی شرط پر سرکاری ملازمین کیلئے نئی اسکیم سے متعلق بڑی خبر آگئی

آئی ایم ایف کی شرط پر سرکاری ملازمین کیلئے نئی اسکیم سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

نئی حکومت میں آئی ایم ایف کی شرط پر سرکاری ملازمین کیلئے نئی اسکیم کی تجویز سامنے آگئی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے سرکاری ملازمین کو حکومتی پنشن کے بجائے رضاکارانہ پنشن کی اسکیم دی جائے گی، یکم جولائی سے نئی اسکیم لانے کی تیاری کی جارہی ہے، یہ اسکیم سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے تیار کی ہے۔

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ مجوزہ اسکیم کے تحت ملازمت کی تبدیلی کی صورت میں بھی ملازمین کو پنشن کی سہولت جاری رہے گی، اس اسکیم کے سرکاری اور نجی دونوں شعبوں پر اطلاق کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

خیال رہے آئی ایم ایف نے پاکستان سے پنشن اخراجات کو محدود کرنے کیلئے رضاکارانہ پنشن اسکیم شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے، رضاکارانہ پنشن اسکیم کی ضروری قانون سازی فنانس بل میں ہوگی۔