Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی پیشگوئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ڈالر کی قدر جولائی تک کچھ بڑھ جائے گی، عالمی سطح پر قیمتیں نہ بڑھیں تو پیٹرول کی قیمت برقرار رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ کام کیا ہے میری سوچ مختلف ہے، میری اور شاہد خاقان عباسی کی سوچ ملتی ہے، پاکستان میں بنیادی اصلاحات اور راہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی اعشاریے بہتر ہیں، مہنگائی مزید نہیں بڑھے گی، جنوری سے مہنگائی بڑھنے کی شرح رک گئی، مجھے یقین نہیں کہ حکومت 5 سال پورے کرے گی۔