Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسکالر شپ کے خواہشمند طلباء کیلئے حوصلہ افزا خبر

اسکالر شپ کے خواہشمند طلباء کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیف اسکالر شپ کا جامع پلان طلب کرلیا۔

مریم نواز کی زیرِ صدارت لاہور میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ہائر ایجوکیشن اسکالر شپ اور آئی پیڈ اسکیم کا جائزہ لیا گیا۔

مریم نواز نے پیف کی نامکمل بریفنگ پر اظہار نا پسندیدگی کرتے ہوئے پیف اسکالر شپ کا جامع پلان طلب کر لیا اور اسکالر شپ اسکیم کا از سر نو جائزہ لے کر پلان مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ اسکیم کے لئے اسٹوڈنٹ سروے کرانے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ کی ضرورت کا تعین کر کے آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کریں گے، لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ اسکیم میں طلبہ کا فیلڈ بیک بہت ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شعبہ تعلیم کو بے مقصد اور بے سمت نہیں ہونا چاہیے، ہائر ایجوکیشن سمیت دیگر اداروں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں