Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوگئے

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو گئے۔

چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کے اعزاز میں رسمی الوداعی تقریب لاہور ہائی کورٹ میں منعقد ہوئی جس میں نامزد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان اور ججز نے چیف جسٹس کو الوداع کیا۔

نامزد چیف جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس امیر بھٹی کو پھولوں کے گلدستے کے ساتھ رخصت کیا۔

الوداعی تقریب میں لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر کام کرنے والے ججز نے شرکت کی جبکہ شیخ خالد بشیر اور عدالتی افسران اور عملے بھی اس موقع پر شریک تھے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس امیر بھٹی کی ریٹائرمنٹ کے بعد ججز کی تعداد 39 سے کم ہو کر 38 رہ گئی۔

متعلقہ خبریں