Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اکاؤنٹ میں کتنی رقم ہونے پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی؟ اہم خبر آگئی

اکاؤنٹ میں کتنی رقم ہونے پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی اس حوالے سے انتہائی اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے 2024 کے لیے زکوٰۃ کے نصاب کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 1 لاکھ 35 ہزار 179 روپے یا اس سے زائد بیلنس کے سیونگ اکاؤنٹس پر زکوٰۃ لاگو ہوگی۔

وزارت نے وضاحت کی ہے کہ زکوٰۃ کی کٹوتی سیونگ اکاؤنٹ اور پرافٹ اینڈ لاس اکاؤنٹ پر کی جائے گی، اور یہ کٹوتی یکم رمضان کو کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے سے کم بیلنس کے سیونگ کھاتوں سے زکوٰۃ نہیں کاٹی جائے گی۔