Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بُری خبر

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بُری خبر آگئی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے ملک میں تیار ہونے والی گاڑیوں پر8 مارچ سے سیلز ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے مشن کی کامیابی کے لیے ملک میں تیار ہونے والی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 18 سے بڑھا کر 25 فیصد کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملک میں تیار 1400 سی سی یا زائد انجن والی گاڑیوں پر 25 فیصد سیلز ٹیکس لیا جائے گا جبکہ اضافی سیلز ٹیکس 40 لاکھ یا زائد قیمت والی گاڑیوں پر عائد ہوگا۔

اس کے علاوہ مقامی طور پر تیار ڈبل کیبن فور ویل پک اپ پر بھی اضافی سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔