اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک کے دوران بینکوں کے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر سے جمعرات مالیاتی ادارے صبح 9 سے سہ پہر ساڑھے 3 تک کھلے رہیں گے جبکہ عوام کیلئے بینک صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک کھلیں گے۔
جمعہ کوبینک، مالیاتی ادارے صبح ساڑھے 8 سے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ پیر سے جمعرات 2 سےڈھائی بجے تک نماز کا وقفہ ہو گا۔
رمضان المبارک کے دوران بینک دولت پاکستان میں مندرجہ ذیل دفتری اوقات پر عمل کیا جائے گا، جن پر تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائکروفنانس بینک بھی عمل کریں گے۔
رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے بعد وہی اوقات کار لاگو ہوجائیں گے، جو رمضان المبارک سے پہلے نافذ تھے۔



















