Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین کی ٹیکنالوجی کمپنی شاؤمی موبائل فونز کے بعد اس ماہ اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی (EV) کی ڈیلیوری شروع کر دے گی۔

شاؤمی کی جانب سے لانچ کی گئی ای وی گاڑی کی قیمت کا اعلان 28 مارچ کو متوقع ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ آرڈر لینے کے لیے ملک بھر کے 29 شہروں میں اس کے 59 اسٹورز ہیں۔

خیال رہے کہ یہ پیشرفت ایسے وقت سامنے آئی ہے کہ جب چین میں BYD اور Tesla جیسی فرموں کے درمیان قیمتوں کی جنگ تیز ہوتی جا رہی ہے جو دنیا کی سب سے بڑی کار مارکیٹ ہے۔