پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے لاپتہ ماہی گیروں کے لیے سرچ آپریشن میں اہم کامیابی حاصل ہوگئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سمندر میں لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لئے پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اب تک 12 ماہی گیروں کے جسد خاکی سمندر سے تلاش کر لئے گئے ہیں، دو لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کا عمل تا حال جاری ہے۔
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق 7 روز کی تلاش کے بعد پاک بحریہ اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے عملے کو بحیرہ عرب میں ڈوبنے والے 14 میں سے اب تک 12 ماہی گیروں کی لاشیں مل گئیں ، لاشوں کو شناخت اور روانہ کرنے کے لیے ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ماہی گیری کی کشتی الاسد علی (23377-B) کے ڈوبنے کا افسوسناک واقعہ 05 مارچ کوحجامڑو کریک کے قریب خراب موسم کے ساتھ ممکنہ تکنیکی وجوہ کی وجہ سے پیش آیا تھا۔


















