Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ کے وسط سے پیٹرول کی قیمت میں 76 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری کل وزارت خزانہ کو بھجوائے گی۔

بعدازاں وزیر اعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا جائے گا۔